ہم واپڈا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اویس لغاری

ہم واپڈا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اویس لغاری

جھوک اترا (نمائندہ پاکستان )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے جھوک اترا کے علاقہ یو سی حیدر قریشی میں یو سی چیئر مین سردار خلیل خان سکھانی کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا سموگ کی وجہ سے آنے والے شارٹ فال کو ہم نے کافی حد تک کنٹرول کر لیا ہے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اوور بلینگ کرنے والے واپڈا کے میٹر ریڈروں کیلئے تین سال کی سزا متعین کی ہے جس کا بل قومی اسمبلی میں ہفتے کے اند منظور کر الیں گے تاکہ کسی غریب کو زیادہ بل نہ ادا کرنا پڑے بجلی چوروں کے خلاف ہم واپڈا حکام کو تاسک دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا کہ لائن مین کنڈے لگواتے ہیں اور ان سے ہزار یا اس سے زیادہ ماہا نہ رشوت وصول کرتے ہیں اس قسم کی کوئی بھی شکایت آئی تو ان لائن مینوں کو کڑی سے کڑی سزا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم واپڈا کو جدید بنیادوں پر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میٹر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس طرح ہم اپنے موبائل میں کسی شاپ پر جا کر موبائل ایزی لوڈ کرواتے ہین اسی طرح آ پ کسی شاپ پر جا کر اپنے میٹر میں دو ہزار یا جتنی آپ کی گنجائش ہو گی پیسے ڈلوائیں گے جب وہ رقم ختم ہو جائے گی آپ کی بجلی آٹو میٹیک منقطع ہوجائے گی۔سابق ایم پی اے سردار یوسف خان لغاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لغاری خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے یہاں پر جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں لغاری لغاری سرداروں نے کیے ہیں گزشتہ ایک سال میں پی پی 246میں دریا ئی بیلٹ میں تقریبا آٹھ کے قریب سپر بند مکمل کیے ہیں تاکہ دریا کی نذدیکی آبادی کو کتاؤ سے محفوظ بنایا جاسکے اس کے علاوہ کارپٹڈ روڈ کے کافی سارے منصوبے مکمل ہو گیے ہیں اور باقیوں پر کام جاری ہے نالی سولنگ اور دیگر منصبو بے کافی حد تک مکمل کر لیے ہیں آخر میں خلیل خان سکھانی نے سردار اویس خان لغاری اور سرادار یوسف خان کا شکریہ ادا کیا اس موقع چیئر مین یوسی جھوک اترا میاں ظفر حیات ڈاہا ،چیئر مین یوسی ہزارہ میاں شوکت فاروق جتوئی ،چیئر مین یو ھاجی کماند سعید خان لسکانی ،سید ابراہیم شاہ ،عبدالحمید خان جلبانی ،سیف اللہ ملکانی ،نورالعین خان سکھانی ،مرتضی خان چانڈیہ ،ملک ابراہیم آرائیں ،در محمد خا ن مستوئی،جعفر خان درانی،سردار مرتضیٰ خان ملکانی ،عبدالحئی سکھانی ،رانا ایف ایم ،ملک عباس ملانہ ،اعجاز وارث لودھی ،رانا آصف مجید ،زیشان ملکانی ،ملک شاہد گوراہا،قائم مقام ایس ڈی صاحب ودیگر موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر