ورلڈ نمونیا ڈے آج منایا جائیگا

ورلڈ نمونیا ڈے آج منایا جائیگا

ملتان (وقائع نگار) ورلڈ نمونیا ڈے آج 12نومبر (اتوار) کو منایا جائے گا۔(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

اس بیماری کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کیلئے تقریبات ہونگے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 5سال سے کم عمر 20لاکھ بچے سالانہ نمونیا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جو ملیریا، ایڈز، خسرہ سے ہونے والی اموات سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں40لاکھ بچے سالانہ نمونیا کے باعث مرتے ہیں۔ جن میں سے 90فیصد کا تعلق ترقی پریز ممالک سے ہوتا ہے۔ اگر ترقی یافتہ ممالک میں ایک بچہ نمونیا سے مرتا ہے تو ترقی پزیر ممالک میں یہ شرح 20فیصد تک ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بچے نمونیا کا شکار سالانہ ہوتے ہیں۔ اور یہ 15میں سے ایک بچے کو ہسپتال داخل کروانا پڑتا ہے۔ حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہیے ۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے چاہیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...