ایف بی آر، ٹیکس ایئر 17میں 2لاکھ نئے گوشوارے جمع ہونیکا امکان
ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس ائیر 2017ء میں دو لاکھ نئے ٹیکس گوشوارے جمع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 5نومبر تک 6لاکھ 75ہزار جمع کروائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
سے 94ہزار نئے ٹیکس گوشوارے شامل ہیں جو خوش آئند ہیں اور امکان ہے کہ آخری تاریخ تک 2لاکھ نئے ٹیکس گوشوارے جمع ہوں گے۔ ٹیکس ائیر2016ء میں مجوعی طور پر 13لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے ٹیکس ائیر 2017ء میں مجوعی طور پر 15لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے کا امکان ہے۔