رائل آر چرڈ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ملک عبدالرؤف

رائل آر چرڈ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ملک عبدالرؤف

ملتان(پ،ر) حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ کے پراجیکٹ رائل آرچرڈ ملتان کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ ملک عبدالرؤف نے کہا ہے کہ معزز ممبران کے خوابوں کو عملی تعبیر دینے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کیلئے رائل آرچرڈ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں بلاک اے، بی، سی اور ڈی میں ترقیاتی کام مکمل جبکہ بلاک ڈی ، ای اور ایف میں بھی بہت جلد ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے۔ملک عبدالروف نے مزید کہا کہ واٹر ٹینک ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام آخری مراحل میں ہے۔ اسی طرح سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ اور دو ماہ تک منظوری ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کے فراہمی اور کنکشن کے حصول کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا دیا گیا ہے۔ جبکہ 132KV کے گرڈ سٹیشن کیلئے جگہ بھی میپکو کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ملک عبدالروف کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ شہریوں کے بھر پور مطالبے اور اصرار پر رائل آرچرڈ میں بلاک جی بھی لانچ کردیا گیاہے۔ جہاں دس مرلہ کے محدود پلاٹس فروخت کیلئے موجود ہیں جو مستقبل کی بہترین سرمایہ کاری اور بہترین منافع کا سنہری موقع ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر