پیپلز پارٹی اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، یوسف رضا ...

ملتان(نیوز رپورٹر) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے متحرک ہونے سے نواز لیگ بری طرح ایکسپوز ہوچکی ہے۔ اگر 4سل قبل متحرک ہوتے تو عوام کو موجودہ حکومت کی نا اہلیاں اور ان کی کرپشن بے نقاب نہ پائی پیپلز پارٹی 2018 میں اقتدار میں آکر نظام کو چلا کر دکھا ئے گی کیو نکہ مخلوط حکومت کے قیام اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کا پیپلز پارٹی وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صنعت کار و سماجی رہنما شیخ یٰسین کی رہائشگاہ پر انکی والدہ اور سابق کونسلر و چیئرمین اختر غنی (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 15دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ملتان جلسہ سیاست کا رخ موڑ نے سمیت ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ اور عوام جوق در جوق شرکت کرکے بلاول بھٹو زرداری سے عقیدت و محبت کا ثبوت پیش کریں گے بلاول بھٹو زرداری ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے امید کی آخری کرن ہیں ۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، سید احمد مجتبیٰ گیلانی ، ملک نسیم لابر، رئیس الدین قریشی، یوسف رونگھا، مشتاق بلوچ، حاجی مشتاق انصاری، ششماد سیال، احمد کامران مگسی، شیخ یٰسین ، عمران جاوید سمرا، شیخ ناصر پرویز، ڈاکٹر کامران ، عظمت غنی، صفدر غنی و دیگر موجود تھے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...