ملتان بورڈ نے ہجری سکالر شپ کیلئے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا

ملتان بورڈ نے ہجری سکالر شپ کیلئے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا

ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کی بنیاد پر ہجری سکالر شپ کے لئے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا رواں سال 30طلبا اور (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

10طالبات کو سکالر شپ دیئے جائیں گے ہاسٹل والے طلبا کیلئے 500روپے اور ڈے سکالر کیلئے 300روپے ماہانہ سکالرشپ دیا جائے گا ، اس کے علاوہ ایک ہزار روپے سالانہ کتب کی خریداری کے لئے بھی دیئے جائیں گے ، کامیاب امیدواروں کے نام ویب سائٹ پر جاری کردئے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر