اختر خان کانجو،نواز جوئیہ کی جہانگیر ترین کے ہمراہ عمران خا ن سے ملاقات،چیئرمین نے پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا
لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن) لودھراں کے حلقہ این اے 155 سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اختر خان کانجو اور پی پی 209سے سابق صوبائی ٹکٹ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
ہولڈر محمود نواز جوئیہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر اختر خان کانجو اور محمود نوازجوئیہ سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ باکردار اور مضبوط سیاسی شخصیات کی شمولیت سے پی ٹی آئی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ پارٹی کے تمام فیصلوں میں آپ سمیت تمام مقامی قیادت کی مشاورت بھی شامل رہے گی۔اختر خان کانجو اور محمودنوا زخان جوئیہ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ چلیں گے ۔عمران خان عوام کے حقو ق کی جنگ لڑرہے ہیں۔عمران خان نے ملک لوٹنے والے کرپٹ سیاست دانوں سے ملک کو بچالیاہے ۔اس ملک کے نوجوانوں کے لئے امید کی واحد کرن عمران خا ن ہیں ۔انشاء اللہ ضلع لودھراں میں جہانگیر ترین کی قیادت میں مخالفین کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔
اخترکانجو،عمران ملاقات