تعلیمی بورڈ ملتان، ڈیرہ نے میٹرک ضمنی امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کردیا

تعلیمی بورڈ ملتان، ڈیرہ نے میٹرک ضمنی امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازی خان(خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان اور ڈیرہ غازیخان نے میٹرک ضمنی امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کردیا ملتان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 48.35اور ڈیرہ بورڈ میں 61.84فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے، تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک ضمنی امتحان2017ء کے نتائج کا اعلان کردیاہے،نتائج کے مطابق امتحان میں کل(بقیہ نمبر69صفحہ12پر )

7126امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 3446امیدوار پاس اور 3680فیل ہوگئے۔امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 48.35فیصد رہا ،نتائج کیمطابق سائنس گروپ کے 5006امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 2646امیدوار پاس اور 3360فیل ہوگئے،سائنس گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کی شرح 52.85فیصد رہی،نتائج کیمطابق آرٹس گروپ کے کل 2120امیدوار وں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 800پاس اور 1320فیل ہوگئے،آرٹس گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 37.73فیصد رہا ،نتائج کے مطابق میڑک ضمنی امتحان2017ء میں مجموعی طور پر 4966طلباء شریک ہوئے ان میں سے2279پاس اور 2687فیل ہوئے ،امتحان میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 45.02فیصد رہا ،مذکورہ امتحان میں مجموعی طور پر 2160طالبات نے شرکت کی ان میں سے 1167پاس اور 993فیل ہوگئیں۔امتحان میں طالبات کی کامیابی کی شرح 54.02فیصد رہی ۔ .ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بو رڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک ضمنی امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیاہے او رکامیابی کا تناسب 61.84فیصد رہا . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق 4393امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور 2717نے کامیابی حاصل کی . انہوں نے بتایاکہ امتحان میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے حوالے سے ایک کیس رجسٹرڈ کیا گیا جو زیر سماعت ہے . رزلٹ کارڈز کی ترسیل رواں ماہ کے اندر مکمل کر لی جائے گی . کسی بھی مضمون کی ری چیکنگ کے حوالے سے درخواستیں 26نومبر تک آن لائن اور بورڈ میں ہارڈ کاپی جمع کرائی جاسکتی ہے . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ سالانہ امتحان کیلئے درخواستیں سنگل فیس کے ساتھ 13نومبر سے 15دسمبر تک آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی او رداخلہ فارم کی ہارڈ کاپی مقررہ تاریخ تک بورڈ میں جمع کراکے ڈائری نمبر حاصل کیاجائے. واضح رہے کہ میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ 2018سے شروع ہو گا اور میٹرک ضمنی امتحان میں کامیاب امیدوار بورڈ کی حدود میں سرکاری ونجی اداروں میں گیارہویں کلاس میں بطو رریگولر امیدوارداخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔