بہاولپور کی بحالی اٹل ہے، محمد علی درانی

بہاولپور کی بحالی اٹل ہے، محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) سابق وزیر اطلاعات و نشریات و (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سربراہ بہا ول صوبہ بحالی محاذ محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بہا ول پور صوبہ بحالی اٹل ہے ۔ اس کی بحالی سے صوبہ پنجاب میں مزید نئے صوبوں کی تشکیل کی راہیں کھل جائیں گی ۔ اپنی رہا ئش گا ہ پر صحافیوں اور عمائدین شہر سے معلومات میں انہوں نے کہا کہ صوبہ کی بحالی کی تحریک جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزیدتیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا یہ ہماری جد وجہد کا ثمر ہے ۔ کہ آج بہا ول پو رکا نا م ملکی اور بین الا قوامی سطح پر پہچانا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے یہ اعزازحاصل ہے کہ سب سے پہلے میں نے سینٹ میں بہا ول پور صوبہ اور سرائیکی صوبہ کے قیام کے لئے آوازاُٹھائی ۔ انہوں نے کہا اس کے باوجود نہایت افسوس کے کہنا پڑتا ہے کہ یہاں سے کامیاب ہونے والوں نے بہا ول پو ر صوبہ کے معاملے پر آ ج تک ایوانوں میں مجرمانہ خامو شی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا آنے والے الیکشن میں بھی تما م سیاسی جماعتیں اس علا قہ سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے بہا ول پو رصوبہ کی بحالی کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے۔ کیونکہ اس کے بغیر انہیں یہاں سے ووٹ نہیں ملیں گے۔ اس مو قع پر سید ناصرمحمود رضوی،دلشاد ندیم ہاشمی، شیخ عزیز الرحمان ، چوہدری آصف گوندل، ڈاکٹر صدیق آثم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر جمال عبدالناصر، جنرل سیکرٹری چوہدری نصیر احمد، غلام حسین سومرو، جان محمد چوھان، عبدالوحیدلاشاری بھی موجود تھے۔