تحریک لبیک کے مطالبات قوم کی آواز ہیں، محمد زبیر

تحریک لبیک کے مطالبات قوم کی آواز ہیں، محمد زبیر

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ملی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مولانا خادم حسین رضوری کی قیادت میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے جو لوگ اسلام آباد میں دھرنا دئیے ہوئے ہیں ان کے مطالبات پوری قوم کی آواز ہیں جن لوگوں نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی سازش کی ہے ان کو بے نقاب کیا جائے ان کو عہدوں سے برطرف کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس نازک مألہ میں چھیڑ چھاڑ کی جرأت نہ ہو انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان ان مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے لوگوں کے ساتھ تشدد کی راہ اختیار نہ کرے بلکہ اس نازک اور حساس مألہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرے۔

ابوالخیر

مزید : ملتان صفحہ آخر