قربانی حسین سے دنیا روشن ہے، ساجد نقوی

قربانی حسین سے دنیا روشن ہے، ساجد نقوی

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)ملت جعفریہ پاکستان کے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

قائد علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺحضرت مام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنی قربانی اور وفا کے جو دیئے جلائے اس سے آج پوری دنیا روشن ہے کربلا کے معرکے میں جب نواسہ رسولﷺحضرت امام حسینؑ کو زندگی اور اور موت کا کھٹن سفر در پیش ہوا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بیعت سے آزادکر کے انہیں شعور وآزادی کے ساتھ اللہ کے راستے پر چلنے کا درس دیا تھا آپ نے جبر کے ساتھ لوگوں کو اپنے ساتھ وابستہ نہیں رکھا اور رہتی دنیا تک یہ ہدایت ا ور راہنمائی چھوڑی کہ جبری شہادت پر مجبور کرنا اور بات ہے اور دیئے بجھا کر لوگوں کو ابدی نجات عطا کرنا اور بات ہے ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل وہاڑی کے ضلعی راہنما محمد علی جعفری کے نام چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ ہمیں یہ سبق دیا کہ جب یزیدیت کی کالی سیاہ ر ا ت چھا جائے احکام شریعت الہی اور سنت رسولﷺ میں دیئے گئے زندگی گزارنے کے طریقوں کو بھلا کر گمراہی اور گناہ کی زندگی اختیار کرنے کے یزیدی عزائم کھل کر سامنے آ جائیں تووہی راستہ اپنائیں جو امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ نے اپنایا تھا اور ہمیں کربلا کے درس کو یاد رکھتے ہوئے اسی راستے پر چلنے کی کوشش کرنی ہے۔

ساجد نقوی

مزید : ملتان صفحہ آخر