اب کرپشن کی سیاست برداشت نہیں، احمد محمود

اب کرپشن کی سیاست برداشت نہیں، احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

صدر اور سابق گورنر پنجاب سید مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مخلوط حکومت بنے گی پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ اور ن لیگ سب سے کم نشستیں حاصل کرنے والی جماعت ہو گی شریف برادران گرفتار ہونے والے ہیں اور ان کی پارٹی کے تقریباً تمام لوگ دوسری پارٹیوں سے رابطے میں ہیں دعوے سے کہتا ہوں کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ لینے والے نہیں ہونگے۔ جمالدین والی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک اب کرپشن کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ شہزادہ طلال گرفتار ہو سکتا ہے تو نواز شریف کیوں نہیں، دنیا بھر میں کرپشن کی سیاست کو مسترد کر دیا گیا ہے اور نواز شریف کی کرپشن پکڑی جا چکی ہے اس لئے اب نیب بڑا فیصلہ کریگی جو کہ پاکستان کا تاریخی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیر سنجیدہ سیاست کی وجہ سے ان کی پارٹی کے سنجیدہ لوگ اب ان کے ساتھ سیاست نہیں کر نا چاہتے میرا مشورہ ہے کہ عمران خان کلین سویپ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں یہ ان کے بس کی بات نہیں۔
احمد محمود