لڈن میں 7کروڑ سے سپورٹس کمپلیکس بنے گا

لڈن میں 7کروڑ سے سپورٹس کمپلیکس بنے گا

لڈن (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

نے لڈن میں ایک اور انقلابی منصوبہ کی منظوری لے لی ہے ،ممبر صوبائی اسمبلی نے 7 کروڑ 43لاکھ68ہزار روپے کی لاگت سے لڈن میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کی منظوری لیتے ہوئے فنڈز جاری کروالئے ہیں ،اس سلسلہ میں میاں عرفان عقیل دولتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور چئیرمین پنجاب سپورٹس کمیٹی حنیف عباسی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے حلقہ کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں ،میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہا کہ لڈن کے نوجوانوں میں بے تہاشا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں کھیلوں کی سرگرمیوں میں ملکی سطح پر لڈن کا نام روشن کرچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جہاں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے اپنے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس کا تحفہ لڈن کی عوام کو دیا ہے تاکہ مستقبل میں ہمارے نوجوان یہاں سے ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں . لڈن میں سپورٹس کمپلیکس پر کام بہت جلد شروع ہوجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...