مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی باتیں بھارت کا ڈھونگ ہے، حافظ عبدالرحمن مکی

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی باتیں بھارت کا ڈھونگ ہے، حافظ عبدالرحمن مکی

بہاولپور( بیورورپورٹ)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ نظر یہ پاکستان ، آزادی کشمیر اور پاکستان کی بنیاد اسلام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وطن عزیز کو لبرل بنانے کی کوششوں کیخلاف اور تحفظ نظریہ پاکستان کیلئے ملک گیر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے‘اس ملک کا مستقبل اسلام ہے۔بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پر مذاکرات کی باتیں محض ڈھونگ اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں۔ کشمیری قوم بھارتی دھوکہ میں آنے والی نہیں‘ ماضی کی طرح اب بھی مودی سرکار کی سب سازشیں ناکام ہونگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مرکز البدر شکار پوری گیٹ میں جماعۃ الدعوۃ بہاولپور کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران،جماعۃ الدعوۃ بہاولپور کے مسؤل ابو ہریرہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے خون کے ساتھ پاکستانیوں کا خون شامل ہوگا تو تکمیل پاکستان کی راہ ہموارہوگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...