نادرا کی مبینہ نا اہلی، 2017میں جاری ہونے والے شناختی کارڈ پر ایکسپائری ڈیٹ2014لکھ دی

نادرا کی مبینہ نا اہلی، 2017میں جاری ہونے والے شناختی کارڈ پر ایکسپائری ...

ماچھیوال ( نامہ نگار ) مقامی شہری مہران ولد ظفر اقبال سکنہ مرضی پورہ ملتان روڈ گلی نمبر8مدینہ کالونی بوریوالا نے نادراسے شناختی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کارڈ بنوایا جس پر تاریخ اجراء17-04-2017اور ایکسپائری ڈیٹ29-10-2014درج کر دی گئی ہے۔ مذکورہ شناختی کارڈ کی درستگی کے لئے جب مذکورہ شہری نادرا دفتر میں گیا۔تو نادرا دفتر نے اس سے مبینہ طورپر درستگی کے لئے5000روپے سرکاری فیس مانگ لی۔ مذکورہ شہری مہران کا کہنا ہے کہ چونکہ شناختی کارڈ پر غلط اندراج نادرا نے کیا ہے۔ اس لئے نادراکے اعلی حکام میرے شناختی کارڈ کی درستگی کیلئے فیس سے درگزر فرمائیں۔ اور ایسی غلطی کے مرتکب نادراعملہ کے خلاف بھی کاروائی کریں۔تاکہ شہری خوار ہونے سے بچ سکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر