بھارت سے آئے سکھ یاتری 10روزہ یاترا کے بعد وطن واپس روانہ

بھارت سے آئے سکھ یاتری 10روزہ یاترا کے بعد وطن واپس روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے 3ہزار سکھ یاتری اپنی 10روزہ یاترا مکمل کر کے بذریعہ خصوصی ٹرین واپس روانہ ہو گئے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

لاہور ریلوے اسٹیشن پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے خصوصی تحائف تقسیم کرتے ہوئے مہمانوں کو رخصت کیا ،پردھان سردار تارا سنگھ ،ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز طارق خان وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،فراز عباس ،عامر حسین ہاشمی سمیت دیگر افسران اور مقامی سکھ رہنماؤں انکے ہمراہ تھے ،اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا کہ سکھ یاتری پاکستان سے امن ،بھائی چارے ،اور پیار و محبت کا درس لیکر واپس جا رہے ہیں۔میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا شکر گزار ہوں ،پارٹی لیڈر سردار گرمیت سنگھ نے کہا کہ ہم پاکستان سے بہت سی نئی یادیں لیکر واپس جا رہے ہیں ،ہمیں یہاں سے بہت عزت و پیار ملا اور ہمارے گورو دواروں پر ہونے والے ترقیاتی کام قابل تعریف ہیں ہم حکومت پاکستان اور صدیق الفاروق کے خصوصی شکر گزار ہیں ،دیگر سکھ رہنماؤں مرد و خواتین نے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات پر اظہار اطمنان کیا ،اور کہا کہ ہمیں مکمل سہولیات دی گئی ہیں۔یاتری پاکستان زندہ باد ،اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگاتے واپس روانہ ہو گئے۔