پرویز خٹک اور ان کی کرپٹ ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ، اکرم خان درانی

پرویز خٹک اور ان کی کرپٹ ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ، اکرم خان درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (آئی این پی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ 2018کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کی چابی ایم ایم اے کے پاس ہوگا بنوں کے نام نہاد دو نمبری (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

سیاستدانوں کی دکانداری بند کر دی ہے اگر مخالفین بنوں کیلئے ایک بھی منصوبہ ثابت نہیں کر سکتے جو انہوں نے شروع یا پایہ تکمیل کو پہنچا یا ہو مذہبی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے کی شکل میں ہو چکا ہے جو پورے ملک میں کلین سویپ کرئیگی ،ایم ایم اے کے سابق دور حکومت کی طرز پر عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انقلاب آئے گا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ان کی کرپٹ ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے خیبر پختونخوا کے سارے معاملات بنی گالہ کے ریموٹ اور برطانیہ کے کنسلٹنٹ کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی ض،اے این پی ،پی ٹی آئی نے باریوں کی سیاست کرکے عوام کو بے وقوف بنایاعوام غلامی کی زنجیریں توڑ کر ایم ایم اے کے حق میں اپنا فیصلہ کریں گے ۔ وہ ہفتہ کو بنوں کے علاقہ کوٹکہ میر ولی خیل کو پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے قدرتی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی ، امیدوار پی کے 73زاہد اکرم درانی ،حاجی یعقوب الرحمن ، ضلع کونسل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ملک شکیل خان ،ملک نعیم خان ،جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی آرگنائزر شمس اقمر قریشی ،ضلعی آرگنائزر عابدین خان ،تحصیل ناظم ملک احسان ،قاری محمد عبداللہ ،حاجی محمد نیاز خان اور دیگر مشران و پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔
اکرم خان درانی