صوبائی حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے پر کوئی توجہ نہیں دی:ریحام خان

صوبائی حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے پر کوئی ...

ڈیرہ اسماعیل خان( مانیٹر نگ ڈیسک)ریحام خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ریحام خان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرہ لڑکی کے گھر آمد پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ،اگر صوبائی(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

حکومت کی آنکھیں اس شرمناک اقدام کے بعد بھی نہیں کھلے گی تو کب ان کو ہوش آئے گا۔ریحام خان نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے،جبکہ متعلقہ ایس ایچ او اس کی نااہلی پر فوری طور پرمعطل کیا جائے۔

ریحام خان

مزید : ملتان صفحہ آخر