فیکٹری مالکان کی غفلت سے مزدور کی مکسچر مشین میں گرکر ہلاکت مدعی کی درخواست پر 16افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیکٹری مالکان کی غفلت سے مزدور کی مکسچر مشین میں گرکر ہلاکت مدعی کی درخواست ...

ملتان(کرائم رپورٹر)فیکٹری مالکان کی غفلت سے ورکر میکسچر مشین میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے 6افراد کے خلاف مقدمہ(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

درج کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ قاسم بیلہ کے رہائشی فیاض حسین نے مظفر آباد پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھتیجا خضر عباس انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع نجی فیکٹری میں نائٹ شفٹ انچارج کے طور پر کام کر رہاتھا۔عرصہ دراز سے مالکان کو باور کروایا جارہا تھا کہ میکسچر مشین کے اوپر کا ڈھکن ٹوٹ گیا ہے،اس پر ڈھکن لگوائیں تاہم انہوں نے دھیان نہ دیا۔تین روز قبل میرا بھتیجا فیکٹری میں کام کے دوران میکسچر مشین میں گر کر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مدعی کی درخواست پر فیکٹری مالکان نوید نثار،آصف،عنایت ،مریم،ناز لین،ڈاکٹر شائستہ اور مسز رقیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر