منشیات کیس میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ سمیت 5اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکا حکم
ملتان ( خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ لوہاری گیٹ کے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف(بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
ناقابل ضمانت وارانٹ جاری کر نے کا حکم دیا ہے فا ضل عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ کو ملزمان سے برآمد کی گئی موٹر سائیکل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا اہلکاروں کے خلاف لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام احمد حسن میں گواہی نہ دینے پر وارانٹ جاری ہوئے ناقابل ضمانت وارانٹ جاری کئے جانے والے اہلکاروں میں ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ ،سب انسپکٹر غلام شبیر، غلام قادر ،اے ایس آئی غلام مرتضی اور کانسٹیبل عمران رفیق شامل ہیں عدالتی حکم کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تمام اہکاروں کو گرفتار کر کے 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرے۔
وارنٹ