الپہ پولیس، 3ماہ قبل ہونیوالے اندھے قتل کا سراغ لگ گیا ،ملزمان کراچی سے گرفتار
ملتان(شیخ ارسلان سے)الپہ پولیس نے3ماہ قبل ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا کر کراچی سے ملزم کو گرفتار کر لیا،معلوم ہوا ہے کہ 3ماہ قبل تھانہ الپہ کے علاقہ بند بوسن میں دن دیہاڑے(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )
حکمت کے پیشے سے منسلک 30سالہ باقر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیاتھا۔جس پر آر پی او ملتان کی جانب سے ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی،جس میں ایس ایچ او الپہ علی گیلانی،ہومی سائیڈ انچارج صدر سب انسپکٹر ادریس مان،آئی ٹی سپیشلسٹ رمضان گل شامل تھے۔ڈاکٹر فہد نے ازخود تفتیش کرتے ہوئے معاملے کی چھان بین کی باقر کے اہل خانہ سے معلوم ہوا کہ انہیں کسی پر شک نہ ہے۔پولیس نے مقتول کے موبائل ڈیٹا کے ذریعے معلوم کیا کہ اسکا ایک خاتون سے مسلسل رابطہ تھا۔اسی علاقہ کی رہائشی خاتون بیوہ تھی ،پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول کے اس سے مراسم تھے۔جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا اس کا 16سالہ بیٹا مٹھو عرف وسیم کراچی میں ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا ،جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ باقر کے اس کی والدہ سے ناجائز مراسم تھے ، اس نے غیرت کے نام پر باقر کو قتل کیا ہے۔