تحریک انصاف شعبہ خواتین ڈیرہ غازیخان کی صدر مسز ثقلین نواب پیپلز پارٹی میں شامل

تحریک انصاف شعبہ خواتین ڈیرہ غازیخان کی صدر مسز ثقلین نواب پیپلز پارٹی میں ...

ڈیرہ غازی خان (، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی کام دکھا گئی کپتان عمران خان کی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں موجودگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر مسز ثقلین نواب ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں مسز ثقلین نواب نے پیپلز پارٹی نے شمولیت کا اعلان مقامی میرج ہال میں پر وقار تقریب میں جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر مسزشازیہ عابد ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر صباء قاضی ،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر نوابزادہ افتخار احمد،ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری علی مرادخان کھتران ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر کی موجودگی میں اپنی خواتین کارکنوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی عہدیداروں نوابزادہ افتخار احمد ،سردار عرفان اللہ خان کھوسہ ،علی مراد خان کھتران ،بابا طاہر شاہ ،محمود اختر ،غلام فرید میرانی ،غلام عباس گورچانی ،شبلی شب خیز غوری ،عبد القادر چوہان و دیگر نے انہیں مبارکباد دی مسزشازیہ عابد نے کہا پیپلز پارٹی میں خواتین کو بھر پور عزت دی جاتی ہے مسز ثقلین نواب نے کہا وہ واپس اپنے گھر پیپلز پارٹی میں آگئی ہیں ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ کی مشکور ہوں ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بناؤں گی اس موقع پر ان کے بیٹے وسیم نواب بھی موجود تھے جیالوں اور مسز ثقلین نواب کے اعزاز میں علی مراد خان کھتران نے پر تکلف عشائیہ دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...