ماں بیٹی سمیت 6افراد حادثات کی نذر، کرنٹ نے بچے کی جان لے لی

ماں بیٹی سمیت 6افراد حادثات کی نذر، کرنٹ نے بچے کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو، کبیر والا، کوٹ بہادر، لودھراں، اوچشریف، ہیڈ پنجند، خان پور (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ماں بیٹی سمیت 6افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کرنٹ لگنے سے 7سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ اس سلسلہ میں کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پنوار جنوبی کے رہائشی ربنواز پرہاڑ کا جواں سالہ بیٹا محمد (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
عمران پرہاڑ گزشتہ شام موٹر سائیکل پر قصبہ گجرات سے اپنے گھر موضع پنوار جنوبی جا رہا تھا کہ گورمانی پٹرول پمپ کے قریب سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر نمبری8508ایل آر او نے زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد عمران پختہ روڈ پر گر گیا اور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، نامعلوم ٹینکر ڈرائیور ٹینکر سمیت موقع سے فرارہوگیا۔کبیروالا ، اڈا کوٹ بہادر سے نامہ نگار ،نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز نواحی اڈا جھلا ر مدینہ کے نزدیک رکشہ ڈرائیو ر تیس سا لہ غلام عباس کی چادر اسکے رکشہ کے چین میں پھنس جا نے سے پھندا لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق فیصل آ با د جا نیو ا لی بس د ھند کی و جہ سے د ھنو ٹ کے قر یب ا لٹ گئی جس کے نتیجہ میں فیصل آ با د کی ر ہا ئشی حفیظا ں ما ئی مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئی اور تین ا فر ا د ز خمی ہو گئے پو لیس نے نعش پو سٹما ر ٹم کر ا نے کے بعد ور ثا ء کے حو ا لے کر دی ا ور تھا نہ د ھنو ٹ میں مقد مہ نمبر 241/17 بجر م 320 درج کر لیا گیا اور پو لیس کی طر ف سے تما م مسا فر و ں کو چا ئے بسکٹ ا نڈ ے فر ا ہم کئے گئے اور متبا د ل بس منگو ا کر مسا فر و ں کو فیصل آ با د کے لئے روا نہ کر دیا گیا۔ ر یسکیو ذ را ئع کے مطا بق جلا لپو ر روڈ پر شا ہ کی بستی کے قر یب کا ر مو ٹر سا ئیکل سے ٹکر ا نے سے سر دا ر ما ئی زوجہ جمیل پچا س سا لہ بستی جھو ک کی ر ہا ئشی مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئی۔اوچشریف ، ہیڈ پنجند سے نامہ نگار کے مطابق اودچشریف کے نواحی موضع مکھن بیلہ کی رہائشی فیملی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے قومی شاہراہ کے ایل روڈ ہیڈ پنجند کے مقام پر بستی لشاری کے قریب ائل ٹینکر نمبری JQ-293جوکہ کراچی سے مظفر گڑ ھ جار ہا تھا سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں فیض مائی زوجہ مقصو داحمد قوم لشاری بلوچ عمری50سالہ سکنہ مکھن بیلہ،تسلیم بی نی زوجہ اختر حسین عمری 20سال سکنہ مکھن بیلہ ، ٹریلر کے نیچے آکر کچلے گئے اور موقع پر جابحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل ڈرائیور محمد اختر ولد مقصود ا حمد عمری 30سالہ زخمی ہو گیا ۔خان پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ ظاہر پیر کی حدود محلہ سادات کالونی میں واپڈا سب ڈویژن ظاہرپیر کی نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے عید گاہ کے قریب بجلی کا کھمبا گرا پڑا ہوا ہے جس نے کھیلتے ہوئے دو بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے سادات کا لونی کے رہائشی ہم عمر سات سالہ ماما احسن اور بھانجا نعمان کھیل رہے تھے کہ گرے ہوئے بجلی کے کھمبے نیمامے احسن کو پکڑلیا جسے بچانے کے لئے بھانجا نعمان آیا تو خود جانبحق ہوگیا جبکہ ماما احسن کرنٹ لگنے سے بیبہوش ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔