کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے ،واحد محمود

کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے ،واحد محمود

پبی ( نما ئندہ پاکستان)کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹاکر عوامی مسئلے مسائل کو ان کے ہی دہلیز پر حل کرنا ہے۔عوام کو درپیش مسئلے مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گااور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی)کا خٹ کلی میں منعقدہ کھلی کچہری میں علاقہ مشران اور عوام الناس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لیے اضاخیل کے علاقہ خٹ کلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر RI پولیس لائن انسپکٹر بشیرخان اور دیگر پولیس افسران سمیت علاقہ مشران اور عوام لناس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ واحدمحمود نے کہا کہ نوشہرہ پولیس کے تمام تھانہ جات کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔عوام الناس کے تعاون سے ضلع نوشہرہ کو ایک کرائم فری ضلع بنائے گے۔ کسی بھی ملک اور معاشرئے کی پولیس عوامی تعاون کے بغیر مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔ آپ لوگ پولیس کی دست وبازو ہیں۔علاقہ معززین ،مشران اور عوام الناس علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے ساتھ آپنا مکمل تعاون کریں ۔ڈی پی اؤ واحدمحمود نے شرکاء اور عوام الناس کو اپنا ذاتی موبائل نمبر۔ 0300-5402540 اور سرکاری موبائل نمبر۔0346-1117670 دیتے ہوئے عوام کو درپیش کسی بھی قسم کے عوامی ،اجتماعی ،ملکی مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کو بزریعہ SMS براہ راست بیان کرنے کے لیے کہا ۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے کہا کہ ضلع میں امن و امان مثالی ہے ۔پولیس کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کے بغیر آپنے فرائض سرانجام دیں رہی ہیں۔اس کے علاؤں پولیس کی جانب سے عوام الناس کو بلا معاوضہ فور ی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے (DRC )ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کا فعال نظام بھی نوشہرہ کے تمام سرکل میں عوام الناس کو بلامعاوضہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ عوام الناس اور پولیس کے باہمی تعاون سے ضلع نوشہرہ کو امن وامان کا گہوارہ بنا دیا ہے۔جس میں آج کسی کو بھی آغوائیگی ،بھتہ خوری ،ڈکیتی یا دہشتگردی کا خوف نہیں ہے۔انھوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ عوام الناس علاقہ مشران ،معززین اور عوام کو پولیس تھانہ جات میں عزت اور احترام دی جائے ۔ڈی پی اؤ نوشہرہ نے مزید کہا کہ میں عوام الناس کا شکر گزار ہوں کہ اُنھوں نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کیساتھ تعاون کرتے ہوئے اس لعنت کا خاتمہ کرادیا۔آج الحمد للہ نوشہرہ میں جرائم کنٹرول گراف اطمینان بخش ہے ۔ڈی پی اؤ کی کمانڈ اینڈ کنٹرول کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں ،سمگلروں ،سماج دشمن عناصر کے خلاف سرکل ایس ڈی پی اؤز اور ایس ایچ اؤزکی قیادت میں ہو رہے ہیں۔عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی اؤ نے عوامی مسئلے مسائل سنتے ہوئے موقع پر ان کے حل کے لیے سرکل ایس ڈی پی اؤز اور ایس ایچ اؤزکو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی نمائندوں نے علاقے میں جرائم کنٹرول اپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے بہت شکر گزار ہے کہ ہمیں عوام دوست پولیس افیسرز اور عوام دوست پولیس ملی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ میں قابل ترین ایس ایچ اؤز اور دیگر پولیس افسران کی انتھک محنت اورکوششوں سے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد سے کافی حد تک کنٹرول واقع ہوا ہے ۔ہم سب عوام پولیس کے ساتھ مل کر نوشہرہ کو ایک پر امن اور ماڈل ضلع بنانے میں شانہ بشانہ ساتھ دیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...