پولیس نے 10 سالہ بچی کے 40 سالہ شخص سے نکاح کی کوشش ناکام بنادی

پولیس نے 10 سالہ بچی کے 40 سالہ شخص سے نکاح کی کوشش ناکام بنادی
پولیس نے 10 سالہ بچی کے 40 سالہ شخص سے نکاح کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے قائد آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی کے 40 سالہ شخص سے نکاح کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے قائد آباد میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دولہا اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے دلہن کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے جس نے بچی کے والدین کی غربت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ گرفتار دولہا کا کہنا ہے کہ نکاح کے اخراجات کی مد میں دلہن کے والد نے اس سے 20 ہزار روپے وصول کیے تھے۔

مزید :

بدین -اہم خبریں -