ملتان سمیت مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت6 افراد جاں بحق،9 زخمی

ملتان سمیت مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت6 افراد جاں بحق،9 زخمی
ملتان سمیت مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت6 افراد جاں بحق،9 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سمیت مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کے باعث ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ملتان میں قادر پوراں بائی پاس پر موٹرسائیکل سڑک پار کرنے کی کوشش میں بس کے نیچے آ گیا جبکہ بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس سے3 افراد زخمی اور گاڑی کو نقصان پہنچا،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بس سے باہر نکالا اور زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجبکہ گوجرانوالہ میں دھند کے باعث رکشہ کامونکی ٹول پلازہ کی دیوار سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہو گئے،ادھرپھول نگرمیں بھی حادثے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،چینوٹ میں جھنگ روڈپر موٹر سائیکل سوارآئل ٹینکر کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ،ریسکیو حکام کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈپرٹریکٹرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار3افرادزخمی ہو گئے ۔

اہم خبریں:۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی ہی ہوں گے :جاوید آفریدی