پاکستان کی برآمدات علاقہ کے تمام ممالک سے پیچھے رہ گئیں: عالمی بنک

پاکستان کی برآمدات علاقہ کے تمام ممالک سے پیچھے رہ گئیں: عالمی بنک
پاکستان کی برآمدات علاقہ کے تمام ممالک سے پیچھے رہ گئیں: عالمی بنک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)عالمی بینک کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق برآمدات بڑھانے میں پاکستان علاقے کے تمام ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے، تجارتی پالیسیوں ریگولیٹری ڈیوٹیز کے باعث بھی عالمی تجارت میں پاکستان کی برآمدات کا حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے جبکہ دوسرے ممالک کی برآمدات کئی گنا بڑھ گئیں۔ حالیہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی برآمدات کا عالمی تجارت میں حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے۔

گزشتہ دس سال کے دوران عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 1.5 فیصد سالانہ کم ہواجبکہ اس دوران ملایشیا، تھائی لینڈ اور میکسیکو کا حصہ دوگنا ہو گیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر صرف 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 6 سال کے دوران تو پاکستان کی برآمدی آمدنی میں تقریبا 20 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ یو اے ای کو پاکستانی برآمدات 20 فیصد اور چین کو 10 فیصد کم ہو گئیں۔ اس کے برعکس دس سال کے دوران ویت نام کی برآمدات میں 445 فیصد، بنگلا دیش کی 276 فیصد اور بھارت کی برآمدات میں 167 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کا تجارت اور جی ڈی پی کا تناسب 28.1 فیصد تھا۔ پاکستان آج بھی وہیں کھڑا ہے جبکہ بنگلہ دیش کا یہ تناسب بڑھ کر 42.1 فیصد تک پہنچ گیا۔

مزید :

بزنس -