متحدہ عرب امارات نے پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کر دیا

متحدہ عرب امارات نے پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کر دیا
متحدہ عرب امارات نے پانی و بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ 2015 میں کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اب اماراتی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے پانی اور بجلی کے استعمال پر ٹیکس نافذ کردیا ہے۔فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے مطابق امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یکم جنوری 2018 سے نافذ ہوگا۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بجلی اور پانی کے استعمال پر5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جس سے اماراتی حکومت کو ٹیکس کی مد سے ہر سال 7 ارب درہم کی آمدنی ہوگا۔

مزید : عرب دنیا