اَن پڑھ خاوند روٹھی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر گھر لے آیا‘ شہریوں نے کیا کیا؟ آپ بھی جانئے

اَن پڑھ خاوند روٹھی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر گھر لے آیا‘ شہریوں نے کیا کیا؟ ...
 اَن پڑھ خاوند روٹھی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر گھر لے آیا‘ شہریوں نے کیا کیا؟ آپ بھی جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ان پڑھ خاوند روٹھی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر میکے سے گھر لے آیا، اس دوران لڑکی بھی بظاہر خوش نظرآئی تاہم ایک شہری نے روک کر لڑکی کو رسیوں سے بازیاب کرایا اور ساتھ چلنے پر مجبور کردیا۔

بتایا گیا نواحی علاقے امین پور بنگلہ کے محمد شکیل کی بیوی تشدد کی وجہ سے ناراض ہو کر میکے جا رہی تھی کہ راستے میں ہی اس کے شوہر نے اسے رسیوں سے باندھ لیا اور موٹرسائیکل کی پٹرول ٹینکی پر ہی بٹھا کر گھر واپس لا رہاتھا۔ اس دوران اہل دیہہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی لیکن سب تماشا دیکھتے رہے ،  شکیل نے کہا کہ میری بیگم چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو کر میکے چلی جاتی ہے لہٰذا اسکا یہی علاج ہے روٹھی بیوی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے لیکن وہ اسے مارتا ہے جس سے میکے جا رہی تھی۔ایک شہری نے دونوں کو اس حالت میں دیکھا تو روک لیا ، جوڑے نے بتایا کہ وہ میاں بیوی ہیں لیکن لڑکی میکے جانے پر بضد ہے اور موٹرسائیکل کا پٹرول ختم ہوچکا ہے ، درندگی کی حدتک جاری ڈرامہ بازی کو بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لڑکی کو شہری نے رسیوں سے کھلوایا اور دونوں کو اپنے گھر جانے کی اجازت دیدی۔

ویڈیو دیکھئے 

مزید : فیصل آباد