پاکستانی نژادامریکی سمیت مسلمان ریکروٹس سے بدسلوکی، امریکی میرین کو 10 برس قید

پاکستانی نژادامریکی سمیت مسلمان ریکروٹس سے بدسلوکی، امریکی میرین کو 10 برس ...
پاکستانی نژادامریکی سمیت مسلمان ریکروٹس سے بدسلوکی، امریکی میرین کو 10 برس قید

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی مسلمان ریکروٹس سے بد سلوکی کے جرم میں امریکی میرین کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ امریکی میرین کے ڈرل انسٹرکٹر پر درجن سے زائد مسلمان ریکروٹس سے بدسلوکی کا الزام تھا۔

جوزف فلکس نے ساتھ کےرولائنا کے پیرس آئی لینڈ میں ٹریننگ کے دوران بدسلوکی کی تھی۔ مسلمان رےکروٹس کو معمول سے ہٹ کر انتہائی سخت مشقتوں سے گزارا گیا۔ جیوری کے مطابق ٹریننگ کے دوران ایک ریکروٹ کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ جاں بحق ریکروٹ پاکستانی نژاد امریکی راحیل صدیقی نے میرنز کے خلاف 10 کروڑ ڈالرز کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔ ملزم مسلمان ریکروٹس کو گالیاں دیتا تھا اور دہشت گرد کہتا تھا جس کی وجہ سے  پاکستانی نژاد راحیل نے تنگ آ کر مارچ 2016ءمیں خودکشی کر لی تھی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...