اسرائیل نے اپنی سرحد کے قریب شام کا فوجی جاسوس ڈرون مار گرایا

اسرائیل نے اپنی سرحد کے قریب شام کا فوجی جاسوس ڈرون مار گرایا
اسرائیل نے اپنی سرحد کے قریب شام کا فوجی جاسوس ڈرون مار گرایا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے میزائل شکن دفاعی نظام پیٹریاٹ کی مدد سے اپنی سرحد کے قریب شام کا ایک فوجی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شامی جاسوس طیارہ ہفتے کے روز گرایا گیا ، اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گولان کے غیر فوجی علاقے میں اڑنے والے شامی جاسوس ڈرون طیارے کا رخ اسرائیل کی طرف تھا۔ پائلٹ کے بغیر اڑنے والا ڈورن غیر مسلح تھااور اس سے حملے کا کام نہیں لیا جا سکتا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس کا تعلق ایران یا حزب اللہ سے تو نہیں تھا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع ایگوڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی مداخلت کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

مزید : عرب دنیا