فیس بک تو آپ استعمال کرتے ہی ہوں گے لیکن یہ کمپنی اپنے ملازمین کو کونسی مراعات دیتی ہے؟ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

فیس بک تو آپ استعمال کرتے ہی ہوں گے لیکن یہ کمپنی اپنے ملازمین کو کونسی ...
فیس بک تو آپ استعمال کرتے ہی ہوں گے لیکن یہ کمپنی اپنے ملازمین کو کونسی مراعات دیتی ہے؟ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک تو آپ استعمال کرتے ہی ہوں گے ، اس کے بانی مارک زکر برگ نے 2004ء میں فیس بک کو اپنے کچھ دوستوں کی مدد سے بنایا تھا اور آج فیس بک دنیا بھر کے لوگوں کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔ فیس بک کے تقریباً سترہ ہزار ملازم ہیں جنہیں نتخواہ کے ساتھ ساتھ کئی اقسام کی سہولتیں اور مراعات بھی دی جاتی ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق  فیس بُک انتظامیہ اپنے ملازمین کودرج ذیل مراعات دیتی ہے ۔ 

بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کو چار ماہ کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ ملتی ہیں

  • بچے کی پیدائش پر والدین کو "بے بی کیش" کی مد میں چار ہزار ڈالر کی رقم دی جاتی ہے
  • فیس بک کے ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کو سائیکل کی مرمت کی سہولت بھی ملتی ہے
  • اپنی صحت کا دھیان رکھنے والے ملازمین کو ایک ویل نَس الائونس دیا جاتا ہے
  • کل وقتی ملازمین کو اکیس یوم کے لیے کہیں سیر کے لیے بھی بھیجا جاتا ہے
  • مینلو پارک، کیلیفورنیا میں موجود فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں ملازمین کے کھیلنے کے لیے ہر قسم کی ویڈیو گیم بھی موجود ہے
  • فیس بک اپنے ملازمین کو ہر روز کھانا بھی دیتا ہے
  • فیس بک ہیڈ کوارٹر میں ملازمین کو ایک حجام کی سہولت بھی دستیاب ہے
  • ملازمین کے لیے دفتر میں ڈاکٹرز بھی موجود ہوتے ہیں جن سے وہ مفت علاج کروا سکتے ہیں

اُن کے لیے ویلٹ پارکنگ کی بھی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ جن ملازمین کے پاس برقی کار موجود ہے انہیں مفت چارجنگ پوائنٹ بھی مہیا کیا جاتا ہے

  • ان سب سہولتوں کے علاوہ فیس بک اپنے ملازمین کو ڈرائی کلیننگ کی بھی سہولت مہیا کرتا ہے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -