کوٹ لکھپت سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

کوٹ لکھپت سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

لاہور (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت کے علاقہ سے 32سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ ہدایت گاﺅں کے قبرستان کے نزدیک سڑک پر پڑی 32 سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور فرانزک اہلکاروں نے پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا تاہم خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوادیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو نامعلوم ملزمان نے زیادتی کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا اور لاش سڑک کنارے پھینک گئے۔ مزید حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...