500 بااثر شخصیات کی رپورٹ جاری، درجنوں پاکستانی شامل

500 بااثر شخصیات کی رپورٹ جاری، درجنوں پاکستانی شامل

اسلام آباد (آن لائن)اردن کے شاہی اسلامک سٹڈیز سنٹر نے 500 بااثر شخصیات کی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ 272 صفحات پر مشتمل ہے، اسلامی دنیا کی سب سے بااثر شخصیت ال اظہر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمدقرار دیئے گئے .

رپورٹ میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز، اردنی شاہ عبداللہ ثانی،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ، تقی عثمانی پہلے 50 افراد کی فہرست میں شامل ہیں ، 500بااثر اسلامی شخصیات میں سابق وزیراعظم نوازشریف، عمران خان اور فضل الرحمن ہیں جبکہ بااثر مذہبی شخصیات میں تبلیغی جماعت کے حاجی محمد عبدالوہاب ، جسٹس تقی عثمانی ،علامہ ساجد نقوی اور سراج الحق شامل ہیں۔

پاکستانی نوجوان جوڑے کی شادی پر کریم ٹیکسی کمپنی نے دولہا دلہن کو سب سے بہترین تحفہ دے دیا، ایسا تحفہ جو تاریخ میں کسی نے کسی کو نہ دیا ہوگا

رپورٹ میں علامہ الیاس قادری، مولانا طارق جمیل، پروفیسر عطاءالرحمن ، ڈاکٹر قدیر ، ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں جبکہ ملک میں رفاحی کامو ں میں بلقیس ایدھی، انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے کے سلسلے میں عاصمہ جہانگیر کا بھی تذکرہ کیاگیاہے ،بااثر آوازوں میں گلوکارہ عابدہ پروین اور نعت خواں اویس رضا قادری بھی 500افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلامی دنیا کی دیگر بااثر شخصیات میں عراق کے آیت اللہ علی حسین سیستانی ، ترک صدر طیب اردگان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ڈاکٹر ذاکرنائیک کا نام بھی موجود ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...