”بچہ نہیں جہیز واپس چاہیے“ سابق میاں بیوی میں معاملہ طے
لاہور (ویب ڈیسک) مصالحتی عالت کے روبرو بچہ حوالگی کیس میں خاتون نے سابق شوہر کو بچہ رکھ کر سامان جہیز واپس کرنے کی یقین دہانی پر معاملہ نمٹالیا۔
مصالحتی عدالت کے جج تجمل شہزادنے اورنگزیب کو سامان جہیز واپس کرنےا ور فرح کو سابق شوہر کے پیسے اور زیورات واپس کرنے پر راضی کرلیا۔ فریقین میں طے پایا کہ دو سالہ حدید باپ کے پاس ہی رہے گا۔ا ورنگزیب کی طرف سے سابق بیوی فرح جمیل کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا کہ ان کی علیحدگی ہوچکی ہے لیکن خاتون کے پاس اس کی سونے کی دو انگوٹھیاں اور15 ہزار روپے ہیں وہ واپس دلائے جائیں۔
عدالت کے روبرو فرح جمیل نے کہا کہ اورنگزیب کے پاس میرا بچہ بھی ہے اور سامان جہیز بھی واپس کیا جائے، اگر اورنگزیب میرا جہیز واپس کردے تو بچہ رکھ لے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ خاتون نے سونے کا سامان اور15 ہزار روپے واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ عدالت نے معاملہ طے ہونے کے بعد کیس مزید کارروائی کیلئے متعلقہ عدالت کو بھجادیا۔