سدرہ جبار نے شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کافیصلہ کرلیا

سدرہ جبار نے شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کافیصلہ کرلیا
سدرہ جبار نے شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کافیصلہ کرلیا

  

کراچی(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ سدرہ جبار نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں ،عروسی ملبوسات کی تیاری کیلئے انہوں نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر فائزہ کنول کی خدمات حاصل کی ہیں ،انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو چھوڑ نے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے جبکہ زیر تکمیل ٹی وی ڈرامے اور اشتہاری فلمیں مکمل کرانے کے بعد انہوں نے نئے پراجیکٹس بھی سائن کرنا بند کردیئے ہیں۔

اداکار رجنی کانت کا سیاست میں آنے کا فیصلہ، 12 دسمبر کو اپنی سالگرہ کے دن اعلان کریں گے

روزنامہ دنیا کے مطابق سدرہ جبار نے اس امر کی تصدیق کی کہ میں دسمبر تک تمام پراجیکٹس مکمل کرانے کے بعد کام نہیں کروں گی۔ ان کا کہنا تھا ایک فلم کی آفر پروڈیوسر عدیل کورائی نے دی ہے جس میں وہ فہد مصطفی اور بھارتی اداکار نوازالدین کو سائن کرنا چاہتے ہیں لیکن پرکشش معاوضے کی آفر ملنے کے باوجود میں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا ماڈلنگ ، اداکاری اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنا کام کیا میرے فیشن برانڈز کو شادی کے بعد میری بہن جاری رکھے گی۔

مزید : تفریح