کلبھوشن کی بیوی کو خاوند سے ملاقات کروانے کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی: ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن کی بیوی کو خاوند سے ملاقات کروانے کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ...
کلبھوشن کی بیوی کو خاوند سے ملاقات کروانے کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی: ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی کو اس کے شوہر سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ طور پر نوٹ وربل لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کی اس کی بیوی سے ملاقات کروانے کا انتظام کر رہا ہے۔یاد رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر ہیں اور پاکستان میں را کی جانب سے جاسوسی کرنے آیا تھا جسے پاکستانی فورسز نے تین مارچ 2016 کو ایران پاکستان سرحد کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔

مزید : اسلام آباد