جوہرٹاﺅن، شوکت خانم چوک پر انڈرپاس بنانے کی منظور ی ،98کروڑ لاگت آئے گی

جوہرٹاﺅن، شوکت خانم چوک پر انڈرپاس بنانے کی منظور ی ،98کروڑ لاگت آئے گی
جوہرٹاﺅن، شوکت خانم چوک پر انڈرپاس بنانے کی منظور ی ،98کروڑ لاگت آئے گی

  

لاہور (ویب ڈیسک)خیابان فردوسی سے خیابان جناح، شوکت خانم چوک پر انڈر پاس تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خیابان فردوسی سے خیابان جناح شوکت خانم چوک پر انڈر پاس کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو روز قبل اجلاس میں ایل ڈی اے حکام کو انڈر پاس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔روزنامہ سٹی 42 کے مطابق  ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان نے انڈر پاس کا ڈیزائن، تخمینہ لاگت پیش کیا جسے منظور کیا گیا۔

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دھنداور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حدنگاہ صفر،ٹریفک کانظام درہم برہم ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر،کل سے بارش کی پیشنگوئی

ایل ڈی اے کے ڈیزائن کے مطابق خیابان فردوسی سے خیابان جناح کی جانب پانچ اعشاریہ ایک میٹرفل ہائٹ انڈر پاس بنایا جائے گا۔ انڈر پاس پر 98 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈر پاس کی لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر ورک کے لئے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انڈرپاس کا ڈیزائن ای اے کنسلٹنگ نے تیار کیا ہے۔ ایل ڈی اے آئندہ ہفتے تعمیراتی کمپنوں کی پری کوالیفکیشن کے لئے درخواستیں طلب کرے گا جس کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔

مزید : رئیل سٹیٹ