خادم اعلیٰ پنجاب نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے محکمہ صحت کو ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کا حکم دے دیا، 360 بستروں پر مشتمل خطے کا بہترین اسپتال ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا : شہباز شریف

خادم اعلیٰ پنجاب نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے محکمہ صحت کو ایک ٹانگ پر ...
خادم اعلیٰ پنجاب نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے محکمہ صحت کو ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کا حکم دے دیا، 360 بستروں پر مشتمل خطے کا بہترین اسپتال ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خادم اعلیٰ نے صحت کے شعبہ میں بہتری لانے اور غریبوں کے فری علاج کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبار شریف نےکہا کہ  پنجاب میں ہنگامی بنیادوں پر  صحت کے منصوبوں پر کام  ہو رہا ہے 6ہیپاٹائٹس فلٹرکلینکس قائم کرلیے گئے ہیں،  ان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کے فری علاج کے لیے 360 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی اگلے سال مکمل کر لیا جائے گا جس میں گردے اور جگر کے غریب مریضوں کا فری علاج کیا جائے گا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پاکستان کا ہی نہیں بلکہ خطے کا بہترین اسپتال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی برآمدات علاقہ کے تمام ممالک سے پیچھے رہ گئیں: عالمی بنک
شہباز شریف نے اسپتال کی تعمیر میں کام کرنے والے عملے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
مخالفین پر گرجتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کسی کو بھی منصوبے کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانے دیں گے۔

مزید :

لاہور -