حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کا اعتراف شہبازشریف کیلئے پھندا ہے،متضاد بیانات پر شریف فیملی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے،محمود الرشید

حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کا اعتراف شہبازشریف کیلئے پھندا ہے،متضاد بیانات پر ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ شریف خاندان اوراسحاق ڈارنے متعارف کرائی ،حدیبیہ پیپرملزکیس میں اسحاق ڈارنے باربارشہبازشریف کانام لیاہے ،وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف شہبازشریف کیلئے پھندا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید کا کہناتھا کہ حدیبیہ کیس میں میاں شریف سے لے کر پورا ٹبہ نامزد ہے ،اس کیس میںلندن میں مقیم قاضی فیملی کو بھی طلب کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں نامزد تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیںاورشریف خاندان نے متضاد بیانات دیئے پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت اوراداروں کیخلاف سازش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔بنوں میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا،4سکیورٹی اہلکار زخمی

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...