”ایکسکیوز می“ کی دھماکے دار واپسی، نئے اشتہار میں مشہور گانے ”ڈیسپسیٹو“ کا ایسا ’حشر‘ کیا کہ اس کا خالق سن کر ’خالق حقیقی‘ سے جا ملے گا

”ایکسکیوز می“ کی دھماکے دار واپسی، نئے اشتہار میں مشہور گانے ”ڈیسپسیٹو“ ...
”ایکسکیوز می“ کی دھماکے دار واپسی، نئے اشتہار میں مشہور گانے ”ڈیسپسیٹو“ کا ایسا ’حشر‘ کیا کہ اس کا خالق سن کر ’خالق حقیقی‘ سے جا ملے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”ایکسکیوز می۔۔۔ آپ بھی“ یہ وہ مشہور جملہ ہے جو مقامی ’سپر سٹار‘ وسیم حسن شیخ کے منہ سے نکلا تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھاتا چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئی فون X ”مراسی“ نکلا، ایپل کا مہنگا ترین فون سرد موسم میں کیا کرتا ہے؟ جان کر آپ جون، جولائی تک اسے خریدنے کا پروگرام ملتوی کر دیں گے

کیبل ٹی وی کیلئے مختلف اشتہارات بنانے والے وسیم حسن شیخ  کو سوشل میڈیا پر اس قدر شہرت ملی کہ ہر جانب ان کی ویڈیوز کا چرچا ہونے لگا کہ اگرچہ اشتہارات قابل ذکر نہ تھے مگر وسیم حسن  کا اعتماد قابل تعریف ضرور تھا۔

پھر ایک بعد ایک اشتہارات بننے لگے اور وسیم حسن  نے کئی ”شاہکار“ دئیے، کافی دنوں سے وہ منظرعام سے غائب تھے لیکن اب ”دھماکے دار“ واپسی کرتے ہوئے ایک ایسا اشتہار پیش کیا ہے کہ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔واٹس ایپ پر ایک ہفتے سے پرانے پیغام بھی ڈیلیٹ کئے جا سکتے ہیں، مگر کیسے؟ خفیہ اور انتہائی دلچسپ طریقہ جانئے

یہ اشتہار کسی ویب سائٹ کے بارے میں ہے اور اس میں چلنے والا گانا مشہور گانے ”ڈسپسیٹو“ کی طرز پر بنایا گیا ہے اور یقینا اگر ڈسپسیٹو گانے کا خالق اسے سن لے تو خالق حقیقی سے جا ملے گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس