بارسلونا میں 8لاکھ انسانوں کا سونامی ،کاتالان سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

بارسلونا میں 8لاکھ انسانوں کا سونامی ،کاتالان سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ...

بارسلونا(غفور احمد قریشی) سپین کے صوبے کاتالونیا میں کاتالان سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے بارسلونا میں انسانوں کا سمندر آمد آیا،گواریا آربانا پولیس کے مطابق مظاہرین کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ تھی،تفصیلات کے مطابق کاتالان حکومت کی برطرفی اورکاتالان لیڈروں کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز بارسلونا میں مارینا سٹریٹ پر سمندر کے نزدیک انسانوں کا سمندر آمد آیا جن کا مطالبہ تھا کہ کاتالان سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔مظاہرین جن کی تعداد آزادی پسندوں کے مطابق 10 لاکھ جبکہ گوادیا آربانا پولیس کے مطابق 750000 سے زیادہ تھی انہوں نے کاتالان جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر درج تھا کہ ہم ایک ڈیموکریٹک ریپبلک ہیں اور ہم کاتالان لیڈروں کی قید سے رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے-

واضع ہو کہ سپین کی مرکزی حکومت نے کاتالونیا حکومت کی طرف سے اعلان آزادی کے بعد کاتالونیا میں آرٹیکل 155 کا نفاز کر کے کاتالان برطرف نائب صدر اور کچھ وزراء کو ملک سے غداری، فسادات اور فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں عدالت کے حکم پر گرفتار کیا ہوا ہے.

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...