پاکستانی سرجنز کی لیپروسکوپک اورروبوٹک سرجری کی ٹریننگ کیلئے سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ چوہدری کا دورہ فرانس

پاکستانی سرجنز کی لیپروسکوپک اورروبوٹک سرجری کی ٹریننگ کیلئے سی پی ایس پی کے ...
پاکستانی سرجنز کی لیپروسکوپک اورروبوٹک سرجری کی ٹریننگ کیلئے سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ چوہدری کا دورہ فرانس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ایاز محمود ایاز)سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ٹریننگ اور پوسٹ گریجوایشن فیلوشپ کیلئے 1962میں پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعے لیفٹنٹ جنرل واجد برکی نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی بنیاد رکھی تھی ۔سی پی ایس پی کو دور جدید کے تقاضوں ، پاکستانی ڈاکٹرز، سرجنز کی ٹاپ کلاس ٹریننگ ،،لیپروسکوپک اورروبوٹک سرجری کی ٹریننگ کو پاکستان میں عمدہ طریقے سے آگے لیکر جانے کیلئے ظفراللہ چوہدری نے ارکیڈ انسٹیٹیوٹ فرانس کے صدرجیک ماریسکو کی دعوت پرسٹراس برگ کادورہ کیا۔اس دورے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردارارکیڈ انسٹیٹیوٹ میں فیلوشپ کرنے والے پہلے پاکستانی سرجن ڈاکٹرمحمد شہباز نے اداکیا ۔اس دوران سی پی ایس پی کے صدر ظفراللہ چوہدری نے ارکیڈ انسٹیٹیوٹ کے صدر جیک ماریسکو سے ملاقات کی ، سینئر سرجن پروفیسر ڈاکٹرمحمد وارث فاروقہ بھی اس موقع پر موجود تھے،،ظفراللہ چوہدری نے سی پی ایس پی کی تاریخ اورپاکستان میں ڈاکٹرزکی ٹریننگ کے انفراسٹرکچر ، سپیشلائزیشن پروگرام اور امتحانی نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرظفراللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ انکا دورہ فرانس انتہائی کامیاب رہا،جیک ماریسکو کو پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی،ارکیڈ کی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، امیدہے کہ دوہزاراٹھارہ میں ہی دونوں انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو سائن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا میں سی پی ایس پی واحد ادارہ ہے جس کو امریکن کالج آ ف سرجن نے ایکریڈیٹ کیا ہے اور سی پی ایس پی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ جس کو چاہے معیار پر پورا اترنے پر یہ ایکریڈیشن دے، سی پی ایس پی اور ارکیڈ کے درمیان اتحاد پاکستانی سرجنز کی لیپروسکوپک اور روبوٹک سرجری میں ٹریننگ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور آنے والے وقت میں پاکستان کی ہیلتھ سیکٹر میں اس کے دیر پا نتائج سامنے آئینگے.