وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے لارڈنذیرکی ملاقات،عبادت سمجھ کرعوام کی خدمت کررہے ہیں:شہبازشریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لارڈ نذیر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاعزم کررکھاہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا لیکن خوشحالی کے سفرمیں رخنہ ڈالنے والوں کوعوام نے مستردکردیا ہے ، پوری قوم مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خادم اعلیٰ پنجاب نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے محکمہ صحت کو ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کا حکم دے دیا، 360 بستروں پر مشتمل خطے کا بہترین اسپتال ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا : شہباز شریف
خادم اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے، آئندہ نسلوں کو جھوٹ، الزام تراشی سے پاک خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، مستقبل بھی مسلم لیگ ن کا ہے جس سے مخالفین خوفزدہ ہیں لیکن ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، عوام ان کو مسترد کر چکی ہے۔