گوجرانوالہ میں سموگ نے ایک اور انسان کی جان لے لی، ڈمپراور ڈی ایس پی کی گاڑی میں خطرناک تصادم سے ڈی ایس پی کا باورچی جاں بحق، اہلیہ اور 5 بچے زخمی ہو گئے

گوجرانوالہ میں سموگ نے ایک اور انسان کی جان لے لی، ڈمپراور ڈی ایس پی کی گاڑی ...

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک تیز رفتار ڈمپر، ڈی ایس پی صفدر ہنجرا کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گیا، جس سے ڈی ایس پی کا باورچی جاں بحق، ان کی اہلیہ سمیت 5 بچے  شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ لدھا میں پیش آیا، جہاں شدید دھند کی وجہ سے ایک تیز رفتار ڈمپر ڈی ایس کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کا باورچی موقع پر ہی جا بحق ہو گیا اور ان کی اہلیہ اور 5 بچے شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان محبوبہ کے گھر قتل، لاش تیزاب سے مسخ کرکے ٹکڑے صحن میں دبادئیے گئے، ڈھانچہ برآمد

مزید : گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...