میں جمہوریت کا حامی ہوں ، نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہوں گا: جاوید ہاشمی

میں جمہوریت کا حامی ہوں ، نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں ...
میں جمہوریت کا حامی ہوں ، نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہوں گا: جاوید ہاشمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے  کہا کہ میں آمریت کا نہیں  جمہوریت کا حامی ہوں، جمہوریت کی بقا کے لیے میں نے بہت قربانیاں دیں ہیں اس لیے میں ہر سیاست دان اور پارٹی کا وکیل ہوں،  شریف خاندان سے ذاتی تعلق کبھی نہیں توڑا، اچھے برے وقت میں ہمیشہ شریف خاندان کا ساتھ دیا ہے، میں نے ماضی میں بھی مشکل وقت میں نواز شریف کو تنہا نہیں چھوڑا ،اب بھی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہوں گا۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئےبزرگ سیاستدان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک مخلص اور محب وطن لیڈر ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں نواز شریف سے جان چھڑوانے کے لیے سرگرم ہیں ، لیکن سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک پر چور اور ڈاکو مسلط ،جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، پرویز خٹک

کراچی کی سیاست پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کو اس نہج تک پہنچانے والے ہی ان حالات سے نکال سکتے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی ن لیگ کے ساتھ ہمدردیاں دکھا کر مسلم لیگ میں شمولیت کا اشارہ دے رہے ہیں، اس بات کا بھی امکان ہے کہ 2018 کے الیکشن میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مزید : ملتان