ملتان سلطانز نے بھی کپتان کا اعلان کر دیا، کس کھلاڑی کو قیادت سونپی گئی ہے؟ نام جان کر ہی دوسری ٹیموں کے پسینے چھوٹ جائیں گے

ملتان سلطانز نے بھی کپتان کا اعلان کر دیا، کس کھلاڑی کو قیادت سونپی گئی ہے؟ ...
ملتان سلطانز نے بھی کپتان کا اعلان کر دیا، کس کھلاڑی کو قیادت سونپی گئی ہے؟ نام جان کر ہی دوسری ٹیموں کے پسینے چھوٹ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہم پاکستان آ رہے ہیں“ ویسٹ انڈیز نے وہ اعلان کر دیا جس کا تمام پاکستانیوں کو انتظار تھا، آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز ٹیم کے مالک اور کرکٹر منیجر سے مشاورت کے بعد شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو انتہائی تجربہ کار اور میچ ونر کھلاڑی ہیں اور میرے خیال ان سے بہترین امیدوار اور کوئی نہیں ہیں۔
شعیب ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کپتانی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن جب یہ ذمہ داری کسی کو بھی ملے تو اسے پوری کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ میں ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی ۔
بطور کپتان آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور میں نے ہمیشہ ہی اچھا کرنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی یہی کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین کارکردگی دوں اور ٹیم گیم میں سب کو اکٹھا رکھوں۔ ہمارے پاس کافی نوجوان کھلاڑی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل ان کیلئے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں بہت اچھے غیر ملکی کھلاڑی بھی ہیں تو  وسیم اکرم نے اس موقع پر دیگر کوچنگ سٹاف کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ ہیڈ کوچ ٹام موڈی ہیں جو بہت تجربہ رکھتے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے موجودہ کھلاڑی یوہان بوتھا کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے جو بہترین فیلڈرز میں سے ایک ہیں اور ان کی وجہ سے لڑکوں کی فیلڈنگ میں نکھار آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔واٹس ایپ پر ایک ہفتے سے پرانے پیغام بھی ڈیلیٹ کئے جا سکتے ہیں، مگر کیسے؟ خفیہ اور انتہائی دلچسپ طریقہ جانئے
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم جن کی اپنی اکیڈمی ہے اور میچ ریفری بھی ہیں، کو بھی کوچنگ سٹاف میں شامل کیا گیا ہے جو مقامی ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے میں ملتان سلطانز کی مدد کریں گے۔ اس کے علاوہ پی سی بی کے ندیم خان کو ٹیم منیجر بنایا گیا ہے جبکہ اینڈریو لیفس کو ٹیم فزیو کا عہدہ دیا گیا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -