”آج تو تم لوگوں نے ہمیں شرمندہ کر دیا“ پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام جاری کیا کہ بھارتی شہری آگے سے یہ کہنے پر مجبور ہو گئے

”آج تو تم لوگوں نے ہمیں شرمندہ کر دیا“ پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا پر کیا ...
”آج تو تم لوگوں نے ہمیں شرمندہ کر دیا“ پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام جاری کیا کہ بھارتی شہری آگے سے یہ کہنے پر مجبور ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کاپہلے چین اور بھارت میں تھی مگر اب یہ پاکستان میں بھی پہنچ چکی ہے جس کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہے اور گلے، ناک، سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بہت بے عزتی ہوئی ہے اس۔۔۔“ فحش ویڈیو سے شہرت پانے والے ”انکل مجبور“ منظرعام پر آ گئے، اپنے کئے پر وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور اب رابعہ کدھر ہے؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا

پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے فصلوں کی کٹائی کے بعد بچ جانے والی جڑیں جلانے پر پابندی عائد کی اور اس کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تو ایک بھارتی بے اختیار یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ ”آج تو شرمندہ کر دیا تم لوگوں نے۔“

ٹوئٹر پر پنجاب حکومت کے آفیشل اکاﺅنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ”ہم نے فصل کی کٹائی کے بعد بچ جانے والی جڑوں کو جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور امید کرتے ہیں کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھائیں گے۔

ہماری جانب سے سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے گئے چند درمیانی مدت کے اور طویل مدتی اقدامات ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ماحولیاتی خطرات سے ہمارے لوگوں اور مسکن کو شدید خطرات لاحق ہیں، آﺅ۔۔۔ ان سے نمٹنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کریں۔“

اس ٹویٹ کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال کا ٹویٹ بھی سامنے آ گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں پنجاب اور ہریانہ کے وزراءاعلیٰ کو خطوط لکھ رہا ہوں تاکہ ایک میٹنگ کریں اور فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے کے معاملے پر کچھ کیا جا سکے۔“

ابھی لوگ اس معاملے پر ہی خوش تھے کہ دونوں ممالک نے سموگ کے خطرات کو سمجھا ہے اور تمام اختلافات کو پس پشت رکھ کر عوام کیلئے اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش شروع کی ہے کہ ایک بھارتی جو شائد سموگ پر اپنی حکومتوں کے ناکافی اقدامات کے باعث ناراض تھا، نے پنجاب حکومت کے اقدامات سراہتے ہوئے شرمندگی کا اعتراف کر لیا۔ 

پراتیک نامی بھارتی شہری اور ٹوئٹر صارف نے پنجاب حکومت کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”بھارت سے سلام۔۔۔ آج تک شرمندہ کر دیا تم لوگوں نے۔“

مزید : لاہور