عمران خان کواقتدارحاصل کرنے کی جلدی ہے،آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،احسن اقبال

عمران خان کواقتدارحاصل کرنے کی جلدی ہے،آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں ...

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کواقتدارحاصل کرنے کی جلدی ہے،وہ جمہوری عمل روکنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی میں بغاوت ہوچکی ہے،انہیں بلوچستان اورخیبرپختونخواکی فکرنہیں،ان کی سیاست سے ملکی معیشت کونقصان پہنچ رہاہے،چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں غیریقینی صورتحال پیداکرناچاہتے ہیں،احسن اقبال کاکہناتھا کہ عمران خان اونچانہ اڑیں،ضداوراناکی سیاست چھوڑدیں،سینیٹ اورپارلیمنٹ کے انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ سیاست میں وہی اتحادکامیاب ہے جس کی پشت پرعوامی طاقت ہو،مصنوعی سانسوں اوروینٹی لیٹرپرچلنے والااتحادکامیاب نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں:۔ملک میں آئین ،جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں،کوئی غیر جمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...