ایم کیو ایم اور پی ایس کی منگنی و شادی کا پتہ تھا طلاق اتنی جلدی ہو گی اسکا پتہ نہیں تھا: منظور وسان

ایم کیو ایم اور پی ایس کی منگنی و شادی کا پتہ تھا طلاق اتنی جلدی ہو گی اسکا پتہ ...
ایم کیو ایم اور پی ایس کی منگنی و شادی کا پتہ تھا طلاق اتنی جلدی ہو گی اسکا پتہ نہیں تھا: منظور وسان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خیرپور (آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے پتہ تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں منگنی اور شادی ہوگی لیکن طلاق اتنی جلدی ہوگی یہ معلوم نہیں تھا. پی پی رہنما منظور وسان نے خیر پور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتہ تھا کہ پاک سرزمین پارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ ملکر الیکشن لڑیں گی لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ منگنی اور شادی کے بعد اتنی جلدی طلاق بھی ہوجائے گی ابھی دونوں پارٹیوں کی ایک کہ بعد دوسری اور پھر تیسری بیٹھک بھی ہونی ہے تاکہ معاملات ٹھیک ہوں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان نے 1997ء میں سندھ میں جلسے کیے تھے اور پھر ابھی حالیہ دنوں اسٹارٹ کیے ہیں الیکشن کا لائحہ عمل بنانے اور جلسے میں زمین آسمان کا فرق ہے عمران خان کو 2018کے الیکشن میں پیپلزپارٹی بدترین شکست د ے گی۔

مزید : خیرپور